کراچی نجی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکامپولیس اہلکار جاں بحق

ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس


ویب ڈیسک December 27, 2012
ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس مقابلے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ اورنگی ٹاؤن تنویر مراد کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں نجی بینک میں چند ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کے پہنچتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں