کراچی میں نئی حلقہ بندیاںِالیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کی تجاویز کا انتظار

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 20 دسمبر تک اپنی تحریری تجاویز بھجوانے کی ہسدایت کی تھی


ویب ڈیسک December 27, 2012
کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے بارے میں ایم کیو ایم نے اپنے تحریری اعترضات الیکشن کمیشن کو جمع کرادیئے ہیں۔ فوٹو فائل

کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا دیا ہوا وقت گزر گیا لیکن سیاسی جماعتوں نے اپنی تجاویز پیش نہیں کیں۔


چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت 13 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 20 دسمبر تک کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو پیش کردیں لیکن اب تک صرف دو سیاسی جماعتوں ایم کیو ایم حقیقی اور پاکستان بروہی تحریک نے ہی اپنی تجاویز پیش کی ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے اجلاس کے دوران ہی اپنے تحریری اعتراضات پیش کردیئے تھے۔


واضح رہے کہ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ(ن) اور ایم کیو ایم (حقیقی) سمیت متعدد جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی جبکہ اے این پی اور تحریک انصاف نے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی تھی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |