پیپلزپارٹی کا خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر برقرار رکھنے کا فیصلہ
خورشید شاہ کو پی ٹی آئی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا ٹاسک دیا جائے گا، ذرائع
پاكستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں كردار كی حكمت عملی تیار كرلی جس کے تحت خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر برقرار رہیں گے۔
ذرائع كے مطابق پارٹی كے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریك چیرمین آصف علی زرداری كے ایوان میں آنے كے بعد طے پایا ہے كہ خورشید شاہ ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے اور خورشید شاہ كو ٹاسك دیا جائے گا كہ پاكستان تحریك انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ كركے حكومت كے خلاف مشتركہ حكمت عملی مرتب كریں۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو چوہدری نثار اور حكومت پنجاب كو تنقید كا نشانہ بنائیں گے جب كہ آصف علی زرداری مفاہمت كی سیاست برقرار ركھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آصفہ بھٹو فریال گوہر سے مل كر سندھ میں پارٹی كو فعال كریں گی جب کہ 2018 میں بلاول بھٹو انتخابی مہم چلائیں گے۔