امریکا نے 35 روسی سفارتکار ملک بدر کردیئے

امریکا کے اقدام کو صدارتی انتخاب میں مداخلت کرنے کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک December 30, 2016
امریکا کے اقدام کو صدارتی انتخاب میں مداخلت کرنے کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا نے صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر مداخلت کے الزام کے بعد 35 روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے صدارتی انتخاب میں روس کی مداخلت کے بعد سے امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوگئے تھے تاہم اب اوباما حکومت نے روس کے 35 سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا جب کہ امریکا کے اس اقدام کو صدارتی انتخاب میں مداخلت کرنے کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر اوباما نے ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی مہم کو متاثر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے روس سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم روس نے ہمیشہ صدارتی انتخاب میں مداخلت کی تردید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں