پی سی بی میں نئی ملازمتوں کے دروازے کھل گئے

کراچی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ڈائریکٹر آپریشنز سمیت2 پوسٹ مشتہر ہوںگی


Saleem Khaliq December 30, 2016
ماہانہ ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ،میڈیا اینڈ کمیونی کیشنز منیجر کا بھی تقرر ہو گا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پی سی بی میں نئی ملازمتوں کے دروازے کھل گئے، جمعے کو کراچی میں گورننگ بورڈ اجلاس میں اس حوالے سے منظوری لی جائے گی، کراچی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ڈائریکٹر آپریشنز سمیت2 پوسٹ بنائی گئی ہیں، دونوں کا معاوضہ ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو شیڈول پی سی بی گورننگ باڈی اجلاس کے ایجنڈے میں نئی ملازمتوں کی تخلیق اور منظوری بھی شامل ہے،ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کیلیے ڈائریکٹر آپریشنز سمیت2 اعلیٰ پوسٹ بنائی گئی ہیں، دونوں کو ماہانہ ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے، ان کا تقرر اشتہار دینے کے بعد بذریعہ انٹرویو ہو گا، ملتان کرکٹ اکیڈمی کیلیے تقریباً 25 ملازمین کے تقرر کی منظوری لی جائے گی۔

بطور میڈیا اینڈ کمیونی کیشنز منیجر پی ایس ایل کراچی کے صحافی عماد حمید کے تقرر پر بھی گورننگ بورڈ ارکان مہر تصدیق ثبت کریں گے،وہ ان دنوں پشاور زلمی سے وابستہ ہیں،انھیں ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی، تین ماہ میں اس میں 80 ہزار کا اضافہ متوقع ہے، میڈیاڈپارٹمنٹ کیلیے ایک اور فرد کو بھی 60 ہزار ماہانہ پرملازمت دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔