فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل

جمیل اپنے دوست کے ہمراہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں مریض کی عیادت کیلئے گیا تو مخالفین نے فائرنگ کردی


ویب ڈیسک December 30, 2016
جمیل گروپ نے 2 سال قبل مخالف گروپ کے ایک شخص کو 2 سال قبل قتل کیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں پرانی دشمنی پر 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود کے علاقے 109 چک میں امتیاز اور جمیل میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی، جمیل گروپ نے امتیاز کے بھائی کو 2 سال پہلے جھگڑے کے بعد مبینہ طورپر قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ چلتا رہا لیکن ملزمان رہا ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فیصل آباد میں غیرت کے نام پربیٹے کے ہاتھوں باپ اور بہن قتل

آج جمیل اپنے رشتے دار احسان کے ساتھ محلے کے بیمار شخص شفیق کی عیادت کیلئے گیا جہاں ان کے مخالفین بھی پہنچ گئے اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جمیل، اس کا رشتے دار احسان اور دوست رفاقت موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد راشد اور شبیر زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ایس پی جڑانوالہ کا کہنا ہے کہ کوئی درخواست ملے گی تو واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں