پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج معمولات زندگی متاثر

دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند جب کہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا


ویب ڈیسک December 30, 2016
دھند کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف علاقوں کو ایک مرتبہ پھر شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کےمختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے لاہور سے شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹر وے بند رہی ۔ کمال پور انٹرچینچ سے پنڈی بھٹیاں اور گوجرہ سے فیصل آباد سیکشن بھی متاثر ہوا، اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے پر لاہور سے بہاولپور تک اکثر مقامات پر بھی حد نگاہ صفر ریکارڈ کی گئی۔

دھند کی وجہ سے لاہور سمیت کئی شہروں میں ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رات کے اوقات میں موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ میں سفر کو ترجیح دیں۔

دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن جزوی طور پرمتاثر ہوا۔ کئی پروازوں کا رخ کراچی اور شارجہ کی جانب موڑ دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ بارشیں نہ ہونا ہے، بارش ہونے کے ساتھ ہی دھند کا سلسلہ بھی ختم ہوجائے گا تاہم اس موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں