پہلی اننگز میں 400 رنز بنانے کے باوجود شکست کا پانچواں موقع

رواں ماہ انگلینڈ نے وینکھیڈے اور چنائی میں اسی انداز میں میزبان بھارت کے ہاتھوں مات کھائی تھی

رواں ماہ انگلینڈ نے وینکھیڈے اور چنائی میں اسی انداز میں میزبان بھارت کے ہاتھوں مات کھائی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پانچواں موقع ہے کہ کوئی ٹیم پہلی اننگز میں 400سے زائد رنز بنانے کے باوجود میچ ہار گئی ہو۔

پاکستان میلبورن میں اس منفی ریکارڈ کا حصہ بنا، رواں ماہ انگلینڈ نے وینکھیڈے اور چنائی میں اسی انداز میں میزبان بھارت کے ہاتھوں مات کھائی تھی، اس سے قبل انگلینڈ 1930 اور سری لنکا 2011 میں پہلی اننگز میں 400 سے زائد رنز بنانے کے باوجودشکست کو نہ ٹال سکے تھے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست

واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 443 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 624 رنز بنائے جب کہ دوسری اننگز میں گرین کیپس 163 رنز تک محدود رہے اور اس طرح انہیں اننگز اور 18 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story