عوام پی پی کی کارکردگی سے مطمئن ہیںاسلام الدین شیخ

اگرمطمئن نہ ہوتے توملتان کے ضمنی الیکشن میں ہمیں ووٹ نہ دیتے،کل تک میںگفتگو

اگرمطمئن نہ ہوتے توملتان کے ضمنی الیکشن میں ہمیں ووٹ نہ دیتے،کل تک میںگفتگو

تحریک انصاف کے صدرمخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال بہت خراب ہے،کسی بچے سے بھی پوچھ لیںتوبتا دے گاکہ ملک میںکیاچل رہاہے،ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میںاینکرپرسن جاویدچوہدری سے گفتگو میںانھوںنے کہاکہ فوری ضرورت اس بات کی ہے الیکشن کرایاجائے تاکہ جوحکومت بنے وہ بنیادی مسائل حل کرسکے،


انھوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی سے اب امیدنہیںرکھنی چاہیے،پیپلزپارٹی کے سینیٹراسلام الدین شیخ نے کہاکہ بلوچستان کے حالات خراب ہیںلیکن اتنے نہیںجتنے بڑھاچڑھا کرپیش کیے جارہے ہیں،انھوںنے کہاکہ عوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،اگرمطمئن نہ ہوتے توملتان کے ضمنی انتخابات میںکامیاب نہ ہوتے،انھوںنے کہاکہ اگرعوام تبدیلی چاہتے ہیںتوٹھیک ہے،ہمیںکوئی اعتراض نہیں4یا ماہ اورصبرکرلیں،جوبھی ہوگاالیکشن کے بعدہی ہوگا۔

 
Load Next Story