ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ

گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا


ویب ڈیسک December 30, 2016
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایل پی جی قیمت 130 روپے فی کلو تک جاپہنچی فوٹو: فائل

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مائع گیس کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 100 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے ساتھ ہی گھریلو سیلنڈر 100 روپے جب کہ کمرشل سیلنڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی سمیت سندھ میں ایل پی جی کی قیمت 90 روپے، پنجاب میں 95 جب کہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں 130 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں اضافے کے اعلان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں فی ٹن 67 ڈالر کااضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک میں بھی مائع گیس کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔