رشی کپور بھتیجی کرینا کے حق میں میدان میں آگئے

بچے کا نام رکھنا والدین کا حق ہے اس لیے تنقید کرنے والے اپنے کام سے کام رکھیں، رشی کپور


ویب ڈیسک December 30, 2016
صرف والدین کو ہی اپنے بچوں کا نام رکھنے کا حق حاصل ہے، رشی کپور۔ فوٹو : فائل

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کا نام تیمور رکھے جانے پر تنازع کھڑا کرنے والوں کو رشی کپور نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان نے دنیا میں آتے ہی شہ سرخیوں میں جگہ بنالی اور چند ہی دنوں میں کافی شہرت بھی حاصل کرلی، سیف اور کرینہ کی جانب سے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھے جانے پر ایک نیا تنازع کھڑاہوگیا تھا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانا بنایا گیا تاہم اب کرینہ کے انکل رشی کپور میں اپنے نواسے کے دفاع میں بول پڑے اور تیمور کے نام پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : کرینہ اور سیف کے بیٹے کے نام پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

رشی کپور کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ والدین اپنی اولاد کا نام جو بھی رکھیں لیکن پتہ نہیں کیوں لوگوں کو اس سے تکلیف ہوتی ہے، برائے مہربانی آپ نے کام سے کام رکھیں آپ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، یہ ماں باپ کی مرضی اور اس طرح کے نام دنیا بھر میں عام ہیں لہذا تم اپنا کام کرو تم کو کیا تکلیف ہے۔



رشی کپور نے جنوبی افریقی کھلاڑی جوہنٹی روٹس کی وہ تصویر بھی شئیر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کا نام انڈیا رکھنے کی وجہ بتارہے ہیں، تصویر کے بارے میں رشی کپور نے کہا جوہنٹی آپ کا شکریہ صرف والدین کو ہی اپنے بچوں کا نام رکھنے کا حق حاصل ہے۔



واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپورکے ہاں گزشتہ دنوں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام تیمورعلی خان رکھا گیا لیکن بالی ووڈ اداکاروں کی جوڑی کو بیٹے کا یہ نام رکھنا مہنگا پڑ گیا جس پر بھارت میں ایک نئے تنازعے نے جنم لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔