سلواوورریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیاگیا

آئی سی سی قواعد کےتحت پاکستانی پلیئرزپر میچ فیس کا20 جب کہ کپتان پر40 فیصد جرمانہ عائد ہوگیاہے۔


Sports Desk December 30, 2016
آئی سی سی قواعد کےتحت پاکستانی پلیئرزپر میچ فیس کا20 جب کہ کپتان پر40 فیصد جرمانہ عائد ہوگیاہے ۔ فوٹو: فائل

میلبورن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیاگیا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق میلبورن میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران میچ ریفری رنجن مدوگالے نے مصباح الیون کو مقررہ وقت میں 2 اوورز پیچھے پایا، میلبورن میں پاکستانی ٹیم دو سیشنز میں ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلہ اننگز اور18رنز سے جیت کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لے لی، سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی قواعد کے تحت پاکستانی پلیئرز پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ کپتان مصباح پر 40 فیصد جرمانہ عائد ہوگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔