ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہوں والدہ ڈاکٹر عمران فاروق

دعا ہے ایم کیوایم پاکستان کو کامیابی ملے، والدہ ڈاکٹر عمران فاروق


ویب ڈیسک December 30, 2016
دعا ہے ایم کیوایم پاکستان کو کامیابی ملے، والدہ ڈاکٹر عمران فاروق، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: ڈاکٹرعمران فاروق کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہوں جب کہ فاروق ستار میں مجھے بیٹے کی جھلک نظر آئی ہے۔

کراچی کے نشتر پارک میں ایم کیوایم پاکستان کے جلسے میں شرکت کے موقع پر ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ نے کہا دعا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو کامیابی ملے جب کہ یہاں رہ کر پاکستان کی سیاست کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہوں اور مجھے اپنے بیٹے کی جھلک فاروق ستار میں نظر آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔