ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا مؤثر جواب

بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ سیکٹر پر فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 30, 2016
بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ سیکٹر پر فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی جس کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھارت ایک بار پھر اشتعال انگیزی پر اتر آیا ہے جہاں آئی ایس پی آر کے مطابق چڑی کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے جاری رہا جو شام 4 سے 5 بجے کے درمیان ہوا جب کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔