ہندو انتہا پسند ماہرہ خان کے پرانے بیان کو لے کر پروپیگنڈے پر اتر آئے

ہندو انتہا پسندوں نے ماہرہ کی شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں پھر روڑے اٹکانا شروع کردیئے۔


ویب ڈیسک December 30, 2016
ہندو انتہا پسندوں ںے ماہرہ کی شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں پھر روڑے اٹکانا شروع کردیئے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بھارت سے متعلق دیئے گئے پرانے بیان کو ہندو انتہا پسندوں نے نشانے پر رکھ لیا ہے اور اسے لے کر فلم ''رئیس'' میں روڑے اٹکانے کے لیے پروپیگنڈے پر اتر آئے ہیں۔

بالی ووڈ میں فلم ''رئیس'' سے کیرئیر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بھارت سے متعلق دیا گیا پرانا بیان ان دنوں سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہا ہے جسے ہندو انتہا پسند پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کررہے ہیں تاکہ ماہرہ کی شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بالی ووڈ فلم ''رئیس'' میں روڑے اٹکائے جاسکیں۔

نامور کامیڈین عمر شریف کی میزبانی میں ٹی وی شو کے دوران ماہرہ خان نے بھارت سے متاثر ہونے سے گریز کرنے مشورہ دیا تھا جب کہ یہ ویڈیو 2011 میں ہونے والے ٹی وی شو کی ہے جس میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت سے بالکل بھی متاثر نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ ہم بالی ووڈ نہیں ہیں۔ اداکارہ کی 5 سال پرانی اس ویڈیو کو لے کر ہندو انتہا پسندوں نے تہلکہ مچا رکھا ہے اور اسے فلم ''رئیس'' کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

ہندو انتہا پسندوں نے ماہرہ خان کے بیان کی پرانی ویڈیو کی بنیاد پر گڑھے مردے اکھاڑنا شروع کردیئے ہیں اور ایک بار پھر فلم ''رئیس'' کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی ہے جس سے ایک بار پھر شاہ رخ خان کی فلم''رئیس'' مشکلات میں پھنستی نظر آرہی ہے۔

https://twitter.com/AsYouNotWish/status/814563419311448064

واضح رہے کہ بالی کنگ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم ''رئیس''25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔