کراچی ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 10 افراد قتل

گارڈن اورنیوکراچی سے 3لاشیں ملیں،کورنگی،سائٹ ودیگرعلاقوں میں فائرنگ،10زخمی

سلطان آباد میں ملزم نے منگیتر کو گھر بلاکر مار دیا، منگھوپیر، گارڈن اورنیوکراچی سے 3لاشیں ملیں، کورنگی، سائٹ ودیگرعلاقوں میں فائرنگ،10زخمی۔ فائل فوٹو

JERUSALEM:
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں 10 افرادہلاک،10 زخمی ہوگئے۔ ٹیپوسلطان تھانے کی حدودکراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی بلاک4 تقی اسپتال کے قریب3موٹر سائیکلوں پرسوار6 ملزمان نے موٹرسائیکل سوار38 سالہ راؤنصیرکوفائرنگ کر کے ہلاک کردیا،مقتول مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن اور پی آئی بی کالونی کا سابق سیکٹر انچارج تھا،مقتول کی والدہ فاطمہ نے بتایاکہ ڈھائی قبل مسلح ملزمان نے اس کے گھرمیں گھس کرآگ لگادی تھی اور اس کے چھوٹے بیٹے توقیرعثمان کو اغواکرلیا تھا جس کا تاحال سراغ نہیں ملا۔

بہادرآباد تھانے کی حدود دھوراجی کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی چکن سینٹر پر فائرنگ سے دکان کا ملازم22 سالہ عامر بنگالی ہلاک ہوگیا جبکہ دکان کا مالک ارشد اور ایک ملازم یاسین زخمی ہوگئے،ایس ایس پی ضلع ایسٹ جاوید علی مہر نے ایکسپریس کو بتایا کہ ارشد چکن سینٹر کے مالک کو ملزمان نے چند روز قبل50 لاکھ روپے بھتے کی پرچی دی تھی جبکہ ملزمان چکن سینٹر کے مالک ارشد کو فون کر کے دھمکیاں بھی دے رہے تھے،واقعے کے بعد علاقے کے دکانداروں نے دکانیں اور دیگرکاروبار بند کر کے احتجاج کیا اور بہادر آباد تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔

گارڈن کے علاقے عظیم پلازہ فقیری مسجد کے قریب کے رہائشی 35 سالہ سہیل کو نامعلوم ملزمان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔گارڈن کے علاقے عثمان آباد بادشاہی روڈدھوبی گھاٹ کے قریب مغرب کی نماز پڑھ کر جانے والے 2 افراد کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ 40 سالہ عبدالجبار نے راستے میں دم توڑ دیا جبکہ 38 سالہ زاہد اسمٰعیل سول اسپتال میں چل بسا،دوہرے قتل کی واردات کے بعدگارڈن،رامسوامی ، عثمان آباد اور دھوبی گھاٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور نامعلوم افراد کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ علاقے میں دکانیں و کاروبار بند ہوگیا۔


نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک بی کھنڈوگوٹھ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والے پولیس کے تفتیشی یونٹ کے اہلکاروں پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کے ہمراہ موجود جاوید نامی شخص ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس کا مخبر تھا،جیکسن کے علاقے سلطانہ آباد بلاک A ریاض ہوٹل کے قریب رہائش پذیر ملزم توفیق نے بہانے سے اپنی منگیتر صائمہ گھر بلا کر اسے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور لاش گھر میں چھوڑ کر اس کے اہلخانہ کو اطلاع دے کر فرار ہوگیا۔

گارڈن ایسٹ سولجر بازار نمبر2 چرچ والی گلی سے25 سالہ نوجوان کی بوری بند لاش ملی،مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر 2گولیاں مارکرہلاک کیاتھا، لاش کی شناخت نہیں ہوسکی،منگھوپیرکے علاقے اجتماع گراؤنڈ کے قریب جھاڑیوں سے60 سالہ عبدالجبار کی 10 دن پرانی لاش ملی،نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 6-B خمیسو گوٹھ بشیر چوک کے قریب گھر سے 20 سالہ ثریا زوجہ غلام اکبر کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،۔

ورنگی کے علاقے ساڑھے5 نمبر کے ایریا سوکوارٹر کے رہائشی 18سالہ محمد شبیر کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا،قائد آباد کے علاقے مین بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ محمد بشیر،کورنگی دارالسلام سوسائٹی کے رہائشی35 سالہ محمد اقبال کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

گارڈن کے علاقے غلام حسین قاسم روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ عمیر، سائٹ اے اور سائٹ بی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعات میں 45 سالہ محمد حفیظ خان اور وکیل جمال زخمی ہو گئے،نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک بی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ عبدالحق ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 32 سالہ عظیم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story