جسٹس ثاقب نثار آج چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اپنی آئینی مدت مكمل ہونے پر آج ریٹائر ہوجائیں گے۔


ویب ڈیسک December 31, 2016
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اپنی آئینی مدت مكمل ہونے پر آج ریٹائر ہوجائیں گے۔ فوٹو؛ فائل

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اپنی آئینی مدت مكمل ہونے پر آج ریٹائر ہوجائیں گے اور ان کی جگہ نئے چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ہوگئے ہیں جبكہ نئے چیف جسٹس ثاقب نثار آج حلف اٹھائیں گے تفصیلات كے مطابق بطور چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے تلوركے شكار كی اجازت دی اور خواجہ آصف كے حلقے میں دوبارہ انتخابات كی درخواست مسترد كرنے سمیت كئی اہم فیصلے دیئے اوربیس ازخود نوٹس لئے

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے 10 ستمبر 2015 كو عہدہ سنبھالا تھا اور بطور چیف جسٹس انہوں نے اپنے دور میں تلور كے شكار پر پابندی ختم كركے كیس كو ازسرنو سننے كا فیصلہ سنایا، 16 دہشت گردوں كی سزائے موت كے خلاف اپیلیں خارج كیں، سابق صدر پرویز مشرف كا نام ای سی ایل سے نكالنے كا حكم دیا، مردم شماری 15 مارچ سے شروع كروانے اور چیف الیكشن كمشنر كی تقرری كی ڈیڈلائن دی۔

جسٹس انور ظہیر جمالی نے بلدیاتی انتخابات كو مرحلہ وا ر مكمل كرنے كا حكم دیا جب کہ انہوں نے اپنے دورمیں سندھ كے مقدمات خصوصی طور پر سنے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ایف آئی اے میں پولیس افسروں كی ڈیپوٹیشن، نیب میں افسروں كی ڈیپوٹیشن، نیب رقوم كی رضاكارانہ واپسی اور الیكشن كمیشن كی غیر فعالیت سمیت 20 ازخود نوٹس بھی لیے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی آج اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے اور ان کی جگہ جسٹس ثاقب نثار نئے چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جن سے صدر مملکت ممنون حسین چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں