پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 منظور ڈپٹی کمشنر کا نظام بحال ہوجائے گا

سول ایڈمنسٹریشن ایكٹ 2016 كے تحت نئے نظام میں ڈی سی اوآفس كی جگہ ڈپٹی كمشنر آفس كام كرے گا۔


ویب ڈیسک December 31, 2016
سول ایڈمنسٹریشن ایكٹ 2016 كے تحت نئے نظام میں ڈی سی اوآفس كی جگہ ڈپٹی كمشنر آفس كام كرے گا۔ فوٹو؛ فائل

پنجاب كابینہ نے اتفاق رائے سے پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 كی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ كیا گیا كہ پنجاب میں بلدیاتی نظام 2 جنوری 2017 سے نافذالعمل ہوگا اور بلدیاتی حكومتیں جنوری 2017 كو معرض وجود میں آجائیں گی، سول ایڈمنسٹریشن ایكٹ 2016 كے تحت نئے نظام میں ڈی سی اوآفس كی جگہ ڈپٹی كمشنر آفس كام كرے گا۔

شہباز شریف نے كابینہ كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ بلدیاتی اداروں كا كردار نچلی سطح پر عوام كے مسائل كے حل كے حوالے سے انتہائی اہمیت كا حامل ہے اور بلدیاتی حكومتوں كے فعال ہونے سے عوام كو سروس ڈلیوری بہتر ہوگی اور ان كے مسائل مقامی سطح پر حل ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے كہا كہ پنجاب میں بلدیاتی حكومتیں 2 جنوری 2017 سے فعال كی جارہی ہیں جس كے بارے میں پنجاب كابینہ نے آج اتفاق رائے سے فیصلہ كیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے كہا كہ بلدیاتی حكومتوں كو بااختیار بھی بنائیں گے اور انہیں مالیاتی خودمختاری بھی دیں گے، اختیار اور ذمہ داری كے ساتھ جوابدہی بھی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔