ملالہ سمیت 22 نوبل انعام یافتہ شخصیت کا روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ

نوبل انعام پانے والی22شخصیات نے اقوام متحدہ سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ۔


News Agienciyan December 31, 2016
میانمار میں انسانیت کے خلاف جرائم کئے جا رہے ہیں، ملالہ۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسفزئی اور آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو سمیت نوبل انعام پانے والی22شخصیات نے اقوام متحدہ سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ایکشن نہ لیا گیا تولوگ گولیوں سے نہیں تو بھوک سے مر جائیں گے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کے نام خط میں ملالہ، ٹوٹو، جوزراموس، محمد یونس و دیگر نے کہا کہ میانمار میں انسانیت کے خلاف جرائم کئے جا رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں