پنجاب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار اسسٹنٹ کمشنرز کی ہڑتال

اضلاع اور تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنرز نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کام چھوڑ ہڑتال کی۔


Numaindgan Express December 31, 2016
جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے، ہڑتال جاری رکھیں گے، اسٹنٹ کمشنر۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد کے اضلاع اور تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنرز نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کام چھوڑ ہڑتال کی جس کے باعث دفتری امور بری طرح متاثر ہوئے اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2016 ظالمانہ ہے جس کے تحت محکمہ تعلیم، بلدیات، صحت اور دیگر صوبائی محکموں کی انسپکشن اور کارروائی کے اختیارات واپس لے لیے جائیں گے اور یوں ہم صرف کلریکل اسٹاف بن کر رہ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے، ہڑتال جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں