پنجاب میں سال نو کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سال نو کی آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ کی پولیس کو ہدایت


ویب ڈیسک December 31, 2016
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات بہتر کئے جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب. فوٹو: فائل

KABUL: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے امن و امان سے متعلق اداروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سال نو کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی اراکین کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سال نو کی آمد کے پیش نظر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی اور تندہی سے فرائض سرانجام دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں