ہمارے فنکاروں نے انڈسٹری کو تباہ کیا ہے قوی خان
نئے فنکار پیسے کو اہمیت دے رہے ہیں اورکام پر توجہ کم کر دی ہے۔
سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ ہمارے فنکاروں نے انڈسٹری کو تباہ کیا ہے۔دنیا بھر میں شوبز انڈسٹری کی فلاح و بہبود کے لیے فنکار یکجا ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں مگر ہمارے ہاں ایک دوسرے کی کاٹ کی جاتی ہے
نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئے فنکار پیسے کو اہمیت دے رہے ہیں اورکام پر توجہ کم کر دی ہے ورنہ مجھے یاد ہے کہ جب ہم ٹی وی ریڈیو اور فلم کے لیے کام کرتے تھے تو اس وقت بھی پیسہ ضرورت تھا۔
اس وقت ہندوستان کی فلم عروج پر تھی اور مقابل دلیپ کمار، مدھوبالا، وحیدہ رحمان،جیسے فنکار موجود تھے مگر ہم نے کبھی انھیں خود پر یا شائقین فلم پر حاوی نہیں ہونے دیا اور جہاں تک ہندوستان سے مقابلے کا تعلق ہے تو یہ بات واضح ہے کہ ہمارا ان سے کوئی مقابلہ نہیں وہ اپنے طور پر معیاری کام کررہے ہیں۔