پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپیئن بن گیا

پاکستان کی جانب سے وقاص شریف نے دو جبکہ راشد ، شفقت رسول اور عرفان نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو 5-4 سے شکست دی۔ ۔فوٹو:اے ایف پی/فائل

پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلے کا آغاز سنسنی خیز انداز میں ہوا، میچ کے ابتدا میں ہی پاکستان نے گول کرکے بھارت کے خلاف برتری حاصل کرلی لیکن بھارت نے جلد ہی یکے بعد دیگرے 2 گول کرکے ناصرف پاکستان کی برتری کا خاتمہ کردیا بلکہ قومی ٹیم پر سبقت بھی حاصل کرلی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں پاکستان نے بھارت کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور بھارت کے خلاف 3-2 سے برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے وقاص نے چوتھا گول کیا۔ میچ نے اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرلی جب بھارت نے مزید 2 گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ کچھ ہی دیر میں پاکستان نے پانچواں اور فتح کن گول کرکے ایک بار پھر برتری حاصل کرلی جو کہ کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔ پاکستان کی جانب سے وقاص شریف نے دو جبکہ راشد ، شفقت رسول اور عرفان نے ایک ایک گول کیا۔
Load Next Story