شریہ سرن سلور اسکرین پر آج آئٹم سانگ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

میرے بارے میں میڈیا میں جو افواہیں گردش کرتی رہی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سینئرز سے سیکھتی ہوں ،امیتابھ بچن اچھے لگتے ہیں، شریہ سرن ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ شریہ سرن آج ریلیز ہونے والی نئی فلم ''ضلع غازی آباد ''میں آٹم سانگ پیش کریں گی ۔

اداکارہ شریہ سرن کا کہنا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے 2012کی اس فلم کے آئٹم سانگ کو یادگار بنادوں گی ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کے آئٹم سانگ کے لیے بہت تیاری کی ہے اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کروں گی۔انھوں نے کہا کہ میرے بارے میں میڈیا میں جو افواہیں گردش کرتی رہی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اپنا مقام بنارہی ہوں 2013میں بھی سلور اسکرین پر نظر آؤں گی ۔بالی وڈ کے بڑے اسٹار کے ساتھ پرفارم کرکے خوشی ہوتی ہے ۔سینئرز سے سیکھتی ہوں ،امیتابھ بچن اچھے لگتے ہیں ۔

بالی وڈ ستاروں کے جھرمٹ میں شامل ہوکر فخر محسوس کرتی ہوں ۔نئی فلم ''ضلع غازی آباد ''کے اس آئٹم سانگ کا میوزک پریتم نے تیار کیا ہے ۔ہدایتکار آنند کمار نے اس گیت کو انتہائی خوبصورتی سے فلمبند کیا ہے ،اس گیت کی تیاری کے لیے کافی عرصہ لگا ہے اور اسے بہت عمدگی سے پرفارم کیا گیا ہے ۔یہ گیت اس فلم کی کامیابی میں اپنا کردار نبھائے گا۔ اداکارہ منیشا لامبا،ارشد وارثی ،ویوک اوبرائے اور سنجے دت کی اس فلم کے لیے آئٹم سانگ پر مجھے پرفارم کرنے کا موقع دینا اعزاز کی بات ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج فلم کی ریلیز پر اس آئٹم سانگ کے ساتھ شائقین کے درمیان ہونگی ۔

شائقین کو اپنی پرفارمنس سے مداح بنانے کی جسجو کررہی ہوں ۔انھوں نے مزید کہا کہ آنند کمار نے اس گیت کو فلمانے کے لیے بہت اچھا ماحول بنایا جسے دیکھ کر شائقین خوش ہونگے۔انھوں نے کہا کہ نئی فلم بھی رواں سال ہی ریلیز کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ فلم ''مڈنائٹ چلڈرن ''میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں ۔واضح رہے کہ 11ستمبر 1982کو شمالی بھارتی ریاست اترکھنڈ میں پیدا ہونے والی 30سالہ اداکارہ نے فنی سفر کا آغاز تلگو فلم سے کیا ۔پہلی تلگو فلم ''ایشم''2001میں ریلیز ہوئی ۔شاہ رخ اور عامر خان کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں لیکچر دینے والی پہلی اداکارہ ہیں ۔




اداکارہ نے دہلی کالج میں داخلہ لیا تو وہاں ان کی ڈانس ٹیچر نے پرفارمنس کو بہت سراہا اور پہلی بار رقص پر بننے والی وڈیو کے لیے شریہ کا انتخاب کیا گیا ،یوں شریہ سرن نے پہلی بار کیمرے کے سامنے وڈیو''تھرکتی کیوں ہوا''میں پرفارم کیا ۔شریہ کی اس وڈیو میں پرفارمنس دیکھ کر کئی پروفیشنلز ڈائریکٹرز نے انھیں کام دینے کی پیشکش کردی ۔اس پر اداکارہ نے سائوتھ کی متعدد فلمیں سائن کرلیں جو باکس آفس پر اپنی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرگئیں ۔رقص میں مہارت رکھنے پر اداکارہ کو کئی ٹی وی پروگرام بھی ملے اور ان میں پرفارم کرکے ہندی فلموں میں بھی اپنی جگہ بنائی ۔

اداکارہ کے رومانس کے بھی چرچے رہے تاہم اس حوالے سے انھوں نے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ انسانیت پر یقین رکھتی ہیں اور بین المذاہب کی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے ۔اداکارہ اگرچہ ہندو خاندان سے تعلق رکھتی ہیں مگر مسلم تہواروں کو بھی مناتی ہیں اور ان کا احترام کرتی ہیں ۔فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی شریہ سرن بڑی اچھی شہرت رکھتی ہیں ۔اداکارہ کی پہلی ہندی فلم ''تجھے میری قسم ''میں جلوہ گرہوئیں پھر پھر ''تھوڑا تم بدلو تھوڑا ہم ''بھی اسی سال سینماگھروں کی زینت بنائی گئی ۔اس کے بعد 2004میں فلم ''شکریہ ''ریلیز ہوئی ۔

اس دوران کئی تامل اور تلگو فلموں میں اہم کرداروں میں کاسٹ کیا گیا اور بڑی خوبی سے اپنے کردار نبھائے ۔2006میں فلم''بابل''میں آئٹم سانگ کیا۔ 2008ء میں فلم ''مشن استنبول''میں انجلی ساگر کا کردار نبھایا۔ 2009ء میں فلم ''ایک ''میں جلوہ گر ہوئیں۔ 2010ء میں فلم ''نہ گھر کا نہ گھاٹ کا''ریلیز ہوئی ۔2012میں فلم ''گلی گلی میں شور ہے ''میں نشا کا کردار بڑی خوبی سے نبھایا ۔اداکارہ کی آج ریلیز ہونے والی فلم ''ضلع غازی آباد ''میں مختصر آمد ہے مگر ان کے اس آئٹم سانگ سے بڑی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں ۔
Load Next Story