پاکستانی فنکار جاپان میں ڈرامہ ’’ہیر رانجھا ان جاپان‘‘ پیش کرینگے
رپاکستانی فنکار’’ انمول ورلڈ انٹرٹینمنٹ ‘‘ کے زیراہتمام جاپان میں ڈرامہ ’’ہیر رانجھا ان جاپان‘‘ پیش کرینگے۔
پاکستانی فنکاروں کا طائفہ نئے سال کے پہلے ماہ جنوری میں جاپان میں ڈارمہ پیش کریگا۔
اس موقع پرپاکستانی فنکار'' انمول ورلڈ انٹرٹینمنٹ '' کے زیراہتمام جاپان میں ڈرامہ ''ہیر رانجھا ان جاپان'' پیش کرینگے جس کے لیے تمام فنکاروں کا معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ اس ڈرامہ کے پروڈیوسر مرتضیٰ کھرل اور ڈائریکٹر محمد افتخار عفی ہیں جب کہ کاسٹ میں رائمہ خاں، شہباز محمد، عامرعلی، محمد نعیم، عالیہ علی، فضی خاں، عبدالرزاق، عمران معین، محمد ندیم، عاطف قیوم، ضیاء اللہ خان، ندیم اختر اور فائزہ گیلانی شامل ہیں۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ کے ڈائریکٹر افتخارعفی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کے وہاں ڈرامہ پیش کرنے سے جہاں جاپان میں آباد پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کو تفریح کے مواقع ملیں گے، وہیں پاکستان اورجاپان کے تعلقات میں بہتری بھی آئے گی۔
میں سمجھتاہوں کہ اس طرح کی ثقافتی سرگرمیوں کاا نعقاد جاری رہنا چاہیے۔ اس کے ذریعے ہم جہاں پاکستانی ثقافت کوفروغ دیتے ہیں وہیں پاکستان کا سافٹ امیج بھی متعارف ہوتا ہے۔