چور بلی رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر شرمندہ

دار چینی سے تیار کردہ خوشبو دار بن نے پرسی کو ایسا لبھایا کہ وہ چپکے سے بن اڑا نکلی


ویب ڈیسک December 31, 2016
پرسی اکثر چاکلیٹ، کپ کیک، پاپ کارن، پاسٹا آنکھ بچا کر الماری اور ٹیبل سے اٹھا کر لے ہی جاتی ہے۔

امریکا میں کھانے کی میز سے دار چینی والا بن چراتی بلی کی چوری جب پکڑی گئی تو اس کی شرمندگی کیمرہ کی آنکھ سے چھپ نہ سکی۔

ہوا کچھ یوں کہ فلاڈیلفیا کی رہائیشی 19 سالہ صوفیہ نے اپنی پالتو بلی ' پرسی' کی کھانے کی میز سے دار چینی والا لذیز بن چرانے کی کچھ تصاویر ٹوئٹ کردیں، جس میں پرسی کے چہرے پر خجالت کے تاثرات اتنے واضح ہیں کہ ہر کوئی دلچسپی لینے پر مجبور ہوگیا ہے۔ یہ تصاویر کچھ ایسی وائرل ہوئیں کہ پرسی کی چوری کی خبر دور دور تک پھیل گئی۔

https://twitter.com/_sophocles_/status/813078805971607552

بلی کی مالکن صوفیا کا کہنا ہے کہ ' پرسی' 6 سال سے ان کی ملکیت میں ہے اور اس دوران پالتو بلی کی تربیت انہوں نے کچھ اس انداز میں کی ہے کہ گھر کے کچن اور ٹیبل تک بلی کو رسائی نہیں، اس لئے پرسی اکثر چاکلیٹ، کپ کیک، پاپ کارن، پاسٹا آنکھ بچا کر الماری اور ٹیبل سے اٹھا کر لے ہی جاتی ہے۔



اُس روز بھی کرسمس کے حوالے سے گھر میں خاص تیاریاں جاری تھیں اور اس دوران ڈائننگ ٹیبل پر رکھا دار چینی سے تیار کردہ خوشبو دار بن نے پرسی کو ایسا لبھایا کہ وہ چپکے سے بن اڑا نکلی، لیکن اس دوران صوفیا کی نظر پرسی کی اس چوری پر پڑ گئیں اور انہوں نے یہ منظر کیمرہ میں محفوط کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں