انصاف ہاؤس کراچی میں عمران خان سے ملنے کیلئےکارکن لڑپڑے
سیکیورٹی خدشات کے باعث انصاف ہاؤس کے اندرجانے کی اجازت نہ ملنے پرچند کارکنان مشتعل ہوگئے
چئیرمین تحریک انصاف سے ملنے کی خواہش میں منتظر کارکنان قائد کی آمد پر آپس میں ہی گتھم گتھ ا ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں انصاف ہاؤس میں تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں لڑپڑے اور آزادانہ لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کیا گیا۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے انصاف ہاؤس میں اپنے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات اور خطاب کے لئے آنا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان سے ملنا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث چند کارکنان کو انصاف ہاؤس کے اندرجانے کی اجازت نہ ملنے کے باعث اپنے قائد سے ملاقات کے مشتاق کارکنان آپس میں لڑپڑے اور کھلم کھلا لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے مشتعل کارکنان میں بیچ بچاؤ کرایا۔