فریال کی حرکتوں کا منطقی انجام طلاق ہی ہوگا والد باکسر عامر خان

فریال مخدوم شیطانی ذہنیت کی مالک اور جھوٹی ہے، سسر سجاد خان


ویب ڈیسک December 31, 2016
جب 8 ماہ کی حاملہ تھی تو نند نے بالوں سے پکڑ کر کھینچا اور تھپڑ بھی مارا تھا، فریال مخدوم۔ فوٹو : فائل

KARACHI: باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا اپنے سسرال سے جھگڑا ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور ساس بہو کی لڑائی میں اب سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کے والد سجاد خان بھی کود پڑے ہیں جن کا کہنا ہے کہ فریال کی حرکتوں کا منطقی نتیجہ طلاق ہی ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اور باکسر کے والدین کے درمیان ہونے والی تلخ کلامیوں میں شدت آ گئی ہے، ساس بہو کی لڑائی میں پہلی بار عامر خان کے والد سجاد خاں بھی کود پڑے ہیں۔ سجاد خان نے فریال مخدوم کو شیطانی ذہنیت کی مالک اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے فریال کو خاموش رہنے کی ہدایت کی لیکن اس کے باوجود وہ بے بنیاد باتیں گڑھ رہی ہے اور فریال کی حرکتوں کا منطقی انجام طلاق ہی ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عامر کی ساس بھی بیٹی اور سسرال کے جھگڑے میں کود پڑیں

فریال مخدوم نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ جب 8 ماہ کی حاملہ تھی تو نند تابندہ نے انہیں بالوں سے پکڑ کر کھینچا اور تھپڑ بھی مارا تھا۔ سجاد خان کہتے ہیں کہ فریال اچھی ماں بھی نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی ننھی بیٹی کو نیو یارک میں والدین کے پاس چھوڑ کر عامر کے پاس جمنازیم پہنچ گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فریال مخدوم نے اختلافات کی وجہ بتادی

دوسری جانب باکسر عامر خان نے گھریلو جھگڑوں سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے آپریشن کے بعد اپنی اگلی فائنٹ کے لئے ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ عامر خان نے اکتوبر میں دائیں ہاتھ کے آپریشن سے صحتیاب ہونے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ اس سال مئی میں کنیلو ایلویریز کے خلاف چھٹے راونڈ میں ناک آوٹ ہو گئے تھے اور اس کے بعد کوئی فائٹ نہیں کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: والدین اور اہلیہ کے درمیان جھگڑا سلجھانے عامر خان خود میدان میں آ گئے

عامر خان کا کہنا ہے کہ 10 سال سے ہاتھ میں درد تھا، 2017 میں ان کا ٹارگٹ انگلش باکسرکیل بروکس ہوں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ کیل سے بہتر فائٹر ہیں، 30 سالہ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ جیتیں گے تو دنیا ان کے گھریلو تنازعات کو بھول جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں