پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کا آغاز

دنیا بھر میں نئے سال کو شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور ہر طرف رنگ و نور کی برسات ہوئی۔


ویب ڈیسک December 31, 2016
دنیا بھر میں نئے سال کو شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور ہر طرف رنگ و نور کی برسات ہوئی۔

MULTAN: سال 2016 کا سورج خوشیوں، غموں اور تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کی آمد ہوچکی جس کا استقبال شاندار آتشبازی سے کیا گیا۔

پاکستان میں سال نو کا استقبال انتہائی جوش و جذبے سے کیا گیا، رات 12 بجتے ہی کراچی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جب کہ منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور سال نو کی آمد کی خوشی میں خوب ہلہ گلہ کیا۔ پاکستان بھر میں نئے سال پر عوام کی جانب سے ایک دوسرے کو سال نو کی مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

سال کا پہلا سورج نیوزی لینڈ سے طلوع ہوا جہاں مختلف شہروں میں نئے سال کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ نیوزی لینڈ میں سال نو کی سب سے بڑی تقریب آکلینڈ میں ہوئی جہاں اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے سارا شہر ہی امڈ آیا تھا۔



آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغازہوگیا سڈنی ہاربرپرسال 2017 کا استقبال کیا گیا سال کے آغاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے رات میں دن کا سماں لگنے لگا۔



جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں نئے سال2017 کے آغازپرشاندار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ایسا شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا کہ دیکھنے والے مسحور ہو گئے۔



انڈونیشیا میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔



 

سال نو کی خوشیاں منانے کیلئے ملائیشیا میں بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا آتش بازی سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا



چین میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا آسمان روشنیوں سے ایسا نہایا کہ دیکھنے والے حیرن رہ گئے۔



دنیا بھر میں بسنے والے اربوں انسان اپنے خطوں، تہذیب، اور روایتوں کے مطابق نئی امیدوں ، امنگوں ، خطرات اور خدشات کے امتزاج میں 2017 کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔