محکمہ کسٹمز نے انشورنس کنٹریکٹ منظور نظر کمپنی کو دے دیا

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنسائمنٹس کی انشورنس کا کنٹریکٹ وفاقی وزیر کی کمپنی کو دیا گیا۔


Ehtisham Mufti December 28, 2012
ایک کسٹمزافسرکی مبینہ حصہ دار کمپنی کے مالی فوائد کے لیے منظور نظر کمپنی کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے انشورنس کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ فوٹو ڈیزائن: جمال خورشید/ فائل

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ نے ایک منظورنظر بیمہ کمپنی کی اجارہ داری برقرار رکھنے کی غرض سے10 دیگرانشورنس کمپنیوں کی مقررہ حد ختم ہونے کاجواز بناتے ہوئے منظور نظر انشورنس کمپنی کوافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنسائمنٹس کا ٹرانزٹ انشورنس کرنے کا کنٹریکٹ دے دیاگیا ہے۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ایک وفاقی وزیر کی کمپنی ایم اے لینڈکا ذیلی ادارہ ماس لاجسٹک مذکورہ انشورنس کمپنی ہی کی ایماء پرغیرقانونی طور پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کی انشورنس کے لیے دستاویزات اورکروڑوں روپے مالیت کاانشورنس پریمیئم اکائونٹ نمبر 2002452173 میں وصول کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود متعلقہ انشورنس کمپن یا ماس لاجسٹک کی جانب سے انشورنس رسیدیں جاری نہیں کی جا رہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ میں تعینات ایک کسٹمزافسرکی مبینہ حصہ دار کمپنی ماس لاجسٹک کے مالی فوائد کے لیے منظور نظر انشورنس کمپنی کو26ارب 68کروڑ50لاکھ مالیت کے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کاانشورنس کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے حالانکہ اس انشورنس کمپنی کے ادا شدہ سرمائے کی مالیت صرف323 ملین روپے ہے، ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ کسٹمزحکام نے اس منظور نظر انشورنس کمپنی کی اجارہ داری قائم رکھنے کی غرض سے اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والی باقی ماندہ 10انشورنس کمپنیوں جن میں''یو بی ایل انشورنس، شاہین انشورنس، پاک کویت،الفا،سلوراسٹار،ریلائنس ،پی آئی سی آئی سی، یونائیٹڈ ،نیوجوبلی اورای ایف یو'' شامل ہیں کو ٹرانزٹ بیمہ کرنے کی حدختم ہونے کاکہہ کر افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کاانشورنس کرنے کے لیے روک دیاہے۔

2

حالانکہ ایک بیمہ کمپنی پی آئی سی آئی سی انشورنس کمپنی کے پاس8ارب سے زائد مالیت کے کنسائمنٹس کاانشورنس حدباقی ہے، ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکے اس اقدام کے سبب منظورنظر انشورنس کمپنی کی ایماء پرماس لاجسٹک، کمپنی کے انشورنس ٹیرف کے بغیرمن مانی انداز میں انشورنس پریمیئم وصول کر رہا ہے، ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے انشورنس کمپنیوں پرعائد کی جانے والی پابندی سے قبل اے ٹی ٹی کنسائمنٹس پر0.20 پیسہ کے حساب سے انشورنس پریمیئم وصول کیاجاتاتھا۔

لیکن منظور نظر انشورنس کمپنی کے مبینہ ذیلی ادارے ماس لاجسٹک، دیگرانشورنس کمپنیوں پرعائد ہونے والی پابندی کا بھرپورانداز میں فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرقانونی طور پر 1.25روپے کے حساب سے ٹرانزٹ انشورنس پریمیئم وصول کررہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ انشورنس پریمیئم میں400 فیصدسے زائدکے اضافہ کے باعث ماس لاجسٹک کو 18 کروڑروپے سے زائد کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں