آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

نئے سال سے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز میں کیا جائے گا، اسحاق ڈار


ویب ڈیسک December 31, 2016
حکومت نے اوگرا کی آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا ۔ فوٹو؛ فائل

LARKANA: حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کرتےہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سال نو کی آمد پر حکومت نے عوام کو تحفہ دے دیا ہے حکومت نے اوگرا کی آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.93 روپے تک اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتےہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے پر قومی خزانے کو 4 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 15 روز کے لیے ہیں ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز میں کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات 6.93 روپے مہنگی ہوسکتی ہیں

واضح رہے اوگرا نے جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول 31 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 3.94 روپے لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔