سیمنٹ275فرنیچربرآمدات میں21فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات سے 245.488 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔


APP December 28, 2012
گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سیمینٹ کی برآمدات کا حجم 192 ملین ڈالر سے زائد تھا۔ فوٹو : فائل

رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں سیمنٹ اور فرنیچر کی برآمدات میں بالترتیب 27.65 فیصد اور 21.09 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات سے 245.488 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

4

جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 192.312 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ رواں سال فرنیچر کی برآمدات 3.273 ملین ڈالر تک بڑھ چکی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں