پاکستانی ٹیم سڈنی پہنچ گئی اتوارکوآسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی

مصباح الحق تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کریں گے اور کپتان مستقبل پر غور ضرور کر رہے ہیں،میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی


December 31, 2016
مصباح الحق تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کریں گے اور کپتان مستقبل پر غور ضرور کر رہے ہیں،میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی ۔ فوٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلیے میلبورن سے سڈنی پہنچ گئی ہے اتوار کوآسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی جب کہ مصباح تیسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلیے میلبورن سے سڈنی پہنچ گئی ہے، کھلاڑیوں نے گذشتہ روز آرام کیا، اتوار کو آسٹریلوی وزیر اعظم سے ملاقات طے ہے، پیر کو ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ہوگا، واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان سیریز پہلے سے گنوا چکا، البتہ تیسرے میچ میں فتح کھلاڑیوں کا مورال بڑھانے میں ضرور کام آئے گی۔

دوسری جانب میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی نے کہا کہ مصباح الحق تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کریں گے، انھوں نے کہا کہ کپتان مستقبل پر غور ضرور کر رہے ہیں البتہ ایسا نہیں ہے کہ وہ میچ میں ہی شرکت نہ کریں، امجد بھٹی نے کہا کہ شکستوں سے ٹیم کا مورال ڈاؤن ضرور ہوا تاہم کھلاڑی نئے عزم کے ساتھ تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز کا اچھا اختتام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔