سی این جی قیمتوں میں پیداواری لاگت شامل کی جائے غیاث پراچہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو سی این جی کی قیمتیں مقرر کرتے وقت تمام پہلو کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں سی این جی قیمتوں کا تعین کرتے وقت تمام امور کو سامنے رکھا جائے، غیاث پراچہ ۔ فوٹو آئی این پی / فائل

بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں سی این جی کی قیمت کا تعین کرتے وقت پیداواری لاگت بھی شامل کی جائے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن (اے پی سی این جی اے) کے چیئرمین غیاث عبداﷲ پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے آئندہ اجلاس میں سی این جی قیمتوں کا تعین کرتے وقت تمام امور کو سامنے رکھا جائے ۔




انہوں نے کہا کہ آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو سی این جی کی قیمتیں مقرر کرتے وقت تمام پہلو کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کھاد' صنعتی شعبہ اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو سی این جی اسٹیشنز کے مقابلے میں کم قیمت پر گیس فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں سی این جی کی قیمتوں کا تعین کرتے وقت پیداواری لاگت کو بھی شامل کیا جائے۔
Load Next Story