اظہرعلی کو ڈبل سنچری کا انعام مل گیاٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پرآگئے

آؤٹ آف فارم کپتان مصباح الحق ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے۔


Sports Desk December 31, 2016
آؤٹ آف فارم کپتان مصباح الحق ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے ۔ فوٹو فائل

اظہرعلی کو ڈبل سنچری کا انعام مل گیا وہ ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ مصباح ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستانی اوپنر اظہر علی کو میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کا انعام آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شمولیت کی صورت میں مل گیا، وہ 10درجے ترقی کرکے کیریئر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، آؤٹ آف فارم کپتان مصباح الحق کو تنزلی نے 24 ویں نمبر پر پہنچا دیا، یونس خان 14 ویں درجے پر چلے گئے، اسد شفیق کا نمبر 21 واں ہے، اسٹیون اسمتھ نے سال کا اختتام بطور نمبر ون بیٹسمین کیا، ویرات کوہلی کی پوزیشن دوسری ہے۔ بولنگ میں ابتدائی دو پوزیشنز پر بھارت کے روی چندرن ایشون اور رویندرا جڈیجا کا قبضہ ہے، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں، یاسر شاہ کا12واں نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔