2024

توانائی بحران ٹیکسٹائل کو35 کروڑ ڈالر یومیہ نقصان

ملک بھر کی 80فیصد ٹیکسٹائل ملز پنجاب میں واقع ہیں، جس میں سے صرف 20 فیصد ملز آئی پی پیز پر چل رہی ہیں۔


Sana News December 28, 2012
واپڈا کی جانب سے بجلی کی سپلائی پر چلنے والی ملز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

صنعتکاروں نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ 3.5 کروڑ ڈالر نقصان ہورہا ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسو سی ایشن(اپٹما)ذرائع کے مطابق ملک بھر کی 80فیصد ٹیکسٹائل ملز پنجاب میں واقع ہیں، جس میں سے صرف 20 فیصد ملز آئی پی پیز پر چل رہی ہیں جبکہ واپڈا کی جانب سے بجلی کی سپلائی پر چلنے والی ملز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔

7

بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کی وجہ سے صنعتی پہیہ رک گیا ہے ، پیداواری عمل منجمد ہونے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پیداوار کے اعتبار سے یومیہ 3کروڑ30لاکھ ڈالرنقصان ہورہا ہے۔ جبکہ ہزاروں افراد بھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں