عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے 8 دن میں 300 کروڑ کمالیے

فلم نے بھارت میں 216 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔


ویب ڈیسک December 31, 2016
فلم نے بھارت میں 216 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''دنگل'' نے ریلیز کے 8 دنوں میں ہی 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ''دنگل'' فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور فلم نے باکس آفس پردھوم مچادی ہے جب کہ فلم نے کمائی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے اور تیزی کےساتھ نئے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے۔

فلم ''دنگل'' نے بھارت میں نے پہلے روز29 کروڑ 78 لاکھ، دوسرے روز34 کروڑ82 لاکھ، تیسرے روز42 کروڑ41 لاکھ، چوتھے روز25 کروڑ69 لاکھ، پانچویں روز23 کروڑ9 لاکھ، چھٹے روز21 کروڑ46 لاکھ، ساتویں روز 20 کروڑ 29 لاکھ اور آٹھویں روز18 کروڑ 59 لاکھ کمائی کرکے مجموعی طور پر216 کروڑ12 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے۔



دوسری جانب فلم نے دنیا بھر میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے ہیں اور 122 کروڑ59 لاکھ کا بزنس کرکے 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے جس کے بعد روراں سال کی تیزترین بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔