کیویز نے نام نہاد بنگال ٹائیگرز کا حلیہ بگاڑ دیا
بنگال ٹائیگرز کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹ کی شکست سے وائٹ واش کی رسوائی گلے پڑگئی
کیویز نے نام نہاد بنگال ٹائیگرز کا حلیہ بگاڑ دیا، تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹ کی شکست سے وائٹ واش کی رسوائی بھی گلے پڑگئی، نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، نیل بروم نے 97 رنز بنائے، کین ولیمسن 95 رنز پر ناقابل شکست رہے، دونوں وکٹیں مستفیض الرحمان نے لی۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے 9 وکٹ پر 236 رنز بنائے، 102 کے اوپننگ اسٹینڈ کے باوجود 7 کھلاڑی 77 رنز کے دوران آؤٹ ہوگئے، تمیم اقبال نے ففٹی بنائی، میٹ ہینری اور مچل سینٹنر نے 2،2وکٹیں لیں۔
تیسرے اور آخری ون ڈے میں 237 رنزکے تعاقب میں کیوی اوپنرز صرف 10 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، ٹام لیتھم 4 کو مستفیض نے ایل بی ڈبلیو کیا جب کہ مارٹن گپٹل 6 کے انفرادی اسکور پر ہیمسٹرنگ اسٹرین کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ اب کپتان کین ولیمسن اور نیل بروم نے مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 179 رنز کی شراکت ہوئی، بروم سیریز میں دوسری سنچری سے اس وقت محروم رہ گئے جب مستفیض کی گیند پر گلی میں مشرفی مرتضیٰ نے کیچ تھام لیا، انھوں نے 97 بالز پر اتنے ہی رنز ایک چھکے اور12 چوکوں کی مدد سے بنائے، ولیمسن بھی سنچری کے قریب پہنچے مگر اس سے پہلے ہی 41.2 اوورز میں ہدف حاصل ہوگیا، وہ 95 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل سلو وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم ایک بار پھر بڑا ٹوٹل ترتیب دینے میں ناکام رہی، تمیم اقبال اور امرالقیس نے ٹیم کو 102 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم مجموعے کے 179 پر پہنچنے تک 7 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے، تمیم نے 59 اور امرالقیس نے 44 رنز بنائے، آخر میں نور الحسن نے 39 بالز پر 44 رنز جڑ کر مجموعے کو 9 وکٹ 236 تک پہنچایا، ہینری اور سینٹنر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔