برازیل اورارجنٹائن کاایم سی جی میں مقابلہ

ارجنٹائن اوربرازیل کےدرمیان نومبر میں ورلڈکپ کوالیفائر مقابلےمیں برازیلین ٹیم نےفتح پائی تھی۔


Sports Desk December 31, 2016
ارجنٹائن اوربرازیل کےدرمیان نومبر میں ورلڈکپ کوالیفائر مقابلےمیں برازیلین ٹیم نےفتح پائی تھی ۔ فوٹو فائل

رواں برس جون میں برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ ممکنہ طور پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

ایک لاکھ شائقین کی گنجائش رکھنے والے گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا بھی دونوں ممالک سے برسرپیکار ہوگا، اس حوالے سے برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے انٹرنیشنل مارکیٹنگ کمپنی سے معاہدے کی تصدیق کردی ہے، ارجنٹائن اور برازیل کے درمیان نومبر میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں مقابلہ ہوا تھا جس میں برازیلین ٹیم نے 0-3 سے فتح پائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔