واپسی کیلیے وارن کی ضرورت نہیںاوکیف

مجھےاپنے بچپن کےآئیڈیل کی بات پر تکلیف نہیں پہنچی لیکن ٹیسٹ میں واپسی کیلیےان کی ضرورت نہیں پڑے گی،اوکیف


Sports Desk December 31, 2016
مجھےاپنے بچپن کےآئیڈیل کی بات پر تکلیف نہیں پہنچی لیکن ٹیسٹ میں واپسی کیلیےان کی ضرورت نہیں پڑے گی،اوکیف ۔ فوٹو فائل

آسٹریلوی اسپنر اسٹیو اوکیف نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے شین وارن کا بیان دل پر نہیں لیا۔

سابق اسٹار نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ اوکیف اب ٹیسٹ معیار کے بولر نہیں رہے، اسپنر نے کہا کہ مجھے اپنے بچپن کے آئیڈیل کی بات پر تکلیف نہیں پہنچی لیکن ٹیسٹ میں واپسی کیلیے مجھے ان کی ضرورت نہیں پڑے گی، وارن نے کہا تھا کہ اوکیف اب ' لال گیند ' کے کھلاڑی نہیں رہے وہ صرف ون ڈے اسپیشلسٹ ہیں، حالانکہ فرسٹ کلاس میں اوکیف کی 23 اوسط وارن کو غلط ثابت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سڈنی ٹیسٹ کیلیے انھیں بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔