ارجن کپور کے گھر میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم

نوجوان اداکار نے ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی جم بنایا تھا۔


ویب ڈیسک December 31, 2016
نوجوان اداکار نے ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی جم بنایا تھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور اپنی فٹنس کے شوق کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے جس میں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے متعلقہ اداروں کو ان کے گھر کے احاطے میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کی اجازت دے دی۔

نوجوان اداکارارجن کپور کو فٹ رہنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں سال انہوں نے ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی جم بنایا تھا جس پرممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) نے انہیں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم اداکار کی جانب سے کوئی جواب نہ دینے پر ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نے نئے نوٹس میں متعلقہ اداروں کو گھر میں داخل ہوکر غیرقانونی تعمیرات کو گرانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد کسی بھی وقت غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف کامیڈین کپل شرما اور عرفان خان کو بھی غیر قانونی تعمیرات پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔