بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی کی کارروئی ایک دہشتگرد ہلاک اور 19 گرفتار

گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ذرائع

گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
بلوچستان کے ضلع کوہلومیں ایف سی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جب کہ 19 کو گرفتار کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فرنٹیئرکانسٹیبلری نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس دوران فورسز کا ملزمان سے مقابلہ ہوا، ملزمان اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story