آرمی چیف کا افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو کو فون امن کیلیے مل کر چلنے کا عزم

پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک December 31, 2016
پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطےکے وسیع تر مفاد میں ہے جب کہ خطے کے امن واستحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت اپنے افغان ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے سال نو پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے افغان حکام کے ساتھ امن و استحکام کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا جب کہ افغان قیادت نے آرمی چیف کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے جب کہ خطے کے امن واستحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |