بھارت سے ٹماٹر کی درآمد بند مقامی منڈی میں قیمت سو فیصد بڑھ گئی

بھارت سے ٹماٹر کی درآمد کے باعث مقامی کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا تھا۔

بھارت سے درآمد بند ہونے کے بعد مارکیٹ میں 10 کلو گرام ٹماٹر کی قیمت 200 سے بڑھ کر 800روپے تک پہنچ گئی ہے

بھارت سے ٹماٹر کی درآمد بند، مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں سو فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

ٹماٹر 80روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر 20سے 40روپے فی کلو تک فروخت ہورہا تھاجس کی وجہ بھارت سے ٹماٹر کی درآمد تھی لیکن اچانک مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوگیا۔




ٹماٹر کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بھارت سے ٹماٹر درآمد کررہی تھی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں کم تھیں اور مقامی ٹماٹر کا 10کلو کا تھیلا 200روپے تک فروخت ہورہا تھا جس سے آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا تھا۔

لیکن جیسے ہی بھارت سے ٹماٹر کی درآمد بند ہوگئی ہے قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں اور مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر کی 10کلو والی تھیلی اب 800روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے آبادگاروں کی خوشیوں میں اضافہ ہو گیا ہے لیکن عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
Load Next Story