بھارت میں کوئلے کی کان میں دب کرہلاک مزدوروں کی تعداد 11 ہوگئی

حادثے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک December 31, 2016
حادثے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: بھارتی مشرقی ریاست جھارکنڈ میں کوئلے کی ایک کان میں دب کر 11 مزدور ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک کان دھنس گئی جس کے نتیجے میں 11 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم اب بھی ملبے تلے 2 سے 3 مزدوروں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جب کہ جھارکھنڈ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملبے سے 11 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید ایک سے دو مزدور ملبے تلے ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب حادثے کے موقع پر 15 سے 16 مزدور جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جنہیں معمولی چوٹیں آئیں تاہم کچھ مزدور کان کے اندر ہی پھنس کر رہ گئے جب کہ اب تک حادثے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |