سلیکٹرزکی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر کامران اکمل کا دل ٹوٹ گیا

وکٹ کیپر بیٹسمین نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر حیرت ظاہر کی ہے


Sports Desk December 31, 2016
وکٹ کیپر بیٹسمین نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر حیرت ظاہر کی ہے۔ فوٹو: فائل

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر دل برداشتہ ہوگئے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر حیرانگی ظاہر کی ہے۔ ''ایکسپریس ٹریبیون''سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ٹیم میں اپنا نام نہ پاکر مجھے حیرت کا شدید دھچکا لگا، پی سی بی نے آسٹریلوی ویزے کیلیے مجھ سے میرا پاسپورٹ لیا تھا اسی وجہ سے مجھے اپنے منتخب ہونے کی پوری امید تھی مگر سلیکٹرزکی جانب سے نظر انداز کردیے جانے پر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ایک پلیئر صرف پرفارمنس کی بنیاد پر ہی ٹیم میں شامل ہونے کی کوشش کرسکتا ہے، میں نے ڈومیسٹک سیزن کے تمام فارمیٹس میں اچھا کھیل پیش کیا، اب میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مجھے ٹیم میں آنے کیلیے اور کیا کرنا ہوگا؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔