حلب میں شدید لڑائی دیگرعلاقوں میں بھی جھڑپیں 114ہلاک

2سفارتکار منحرف،شامی حکومت ترکی میں کرد باغیوں کی حوصلہ افزائی...

2سفارتکار منحرف،شامی حکومت ترکی میں کرد باغیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے،اردگان۔ فوٹو اے ایف پی

QUETTA:
شام کے دوسرے بڑے شہرحلب میں جمعرا ت کو بھی سرکاری فوج اورمنحرفین کے درمیان زبردست لڑائی جاری رہی۔دارالحکومت دمشق کے بعض علاقے بھی گولیوں سے گونجتے رہے۔


پورے میں جاری تشددکی کارروائیوں میں کم ازکم 114افرادہلاک ہو گئے جن میں 61شہری ، 32سرکاری فوجی اور21 منحرف فوجی شامل ہیں۔حلب کے جنوبی اورمشرقی علاقوں پرباغیوں کا قبضہ ہے،

ائیرپورٹ بندکردیاگیاہے کیونکہ ائیرپورٹ کوجانے والی پانچ میں سے چارسڑکیں فری سیریئین آرمی کے قبضہ میں ہیں۔دریں اثناء متحدہ عرب امارا ت میں شام کے سفیر اوراومان میں سیکیورٹی اتاشی منحرف ہوکرحکومت مخالفین سے مل گئے ہیں۔ادھرترک وزیراعظم طیب اردگان نے شام کی حکومت پرالزام لگایا ہے کہ وہ شمالی علاقے میں کردباغیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story