سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 12 جنوری کو وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے، صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری

فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 12 جنوری کو وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے، صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری، فوٹو؛ فائل

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے وزارت پیٹرولیم سے سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بصورت دیگر 12 جنوری کو وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا اجلاس صدر ارشاد بخاری کی سربراہی میں ہوا جس میں وفاقی وزارت پیٹرولیم كی جانب سے سندھ میں سی این جی كی قیمتوں كو ڈی ریگولیٹ كرنے اور سی این جی مالكان كو كھلی چھوٹ دینے پر سخت تشویش كا اظہار کرتے ہوئے كہا گیا كہ پمپ مالکان کو چھوٹ ملنے سی این جی كی قیمت میں اضافہ كركے ٹرانسپورٹرز اور عوام كے ساتھ زیادتی شروع كردی گئی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی رُكنے والا نہیں ہے۔

اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اتحاد كے صدر ارشاد بخاری نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مطالبہ كیا گیا كہ ڈی ریگولیشن كا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، اگر ایسا نہ كیا گیا تو ٹرانسپورٹرز بھی كرائے كی پابندی ہٹانے كا مطالبہ كرنے میں حق بجانب ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ كیا گیا كہ اگر وفاقی وزارت پیٹرولیم نے ڈی ریگولیشن كا فیصلہ واپس نہ لیا تو 12 جنوری كو وفاقی حكومت كے اس فیصلے كے خلاف ہڑتال كی جائے گی اور 13 جنوری سے تمام سی این جی پمپوں كا گاڑیوں سے گھیراؤكیا جائے گا، علاوہ ازیں سندھ ہائی كورٹ میں اس ظلم كے خلاف رٹ داخل كی جائے گی۔
Load Next Story