
ہدایتکار شعیب خان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فلم اورینٹل فلمز کی طرف سے فلم بینوں کو نئے سال 2017ء کا تحفہ ہوگی ، جس کے دوگانے تھائی لینڈ میں ہی شوٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے دوسرا گانا جو عنایت خان اور ریحانہ ملہوترا پر عکسبند کیا گیا ہے وہ نئے سال ماہ جنوری میں لانچ کردیں گے۔ شعیب خان نے کہا کہ فلم کی میں اداکار جاوید شیخ کیرئیر کا یادگار رول کر رہے ہیں ، دیگر فنکاروں میں اداکارہ ثناء ، فائزہ خان، اسماعیل تارا، ساجن عباس، نور حسن، عنایت خان، ریحانہ ملہوترا اور صنم چوہدری شامل ہیں۔ شعیب خان نے کہا کہ اس فلم کا ٹریلر اور میوزک ایک بڑی تقریب میں لانچ کیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔