پی سی بی کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان

لندن میں معاملے کو آگے بڑھانے کیلیے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔


Sports Desk January 01, 2017
پی سی بی کو اب بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا حوصلہ ملا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ ''کرک انفو''کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا اور پھر لندن میں معاملے کو آگے بڑھانے کیلیے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کی طرف سے باہمی ویمنز سیریز نہ کھیلنے پرآئی سی سی نے پاکستان کو پوائنٹس ایوارڈ کیے تھے، گورننگ باڈی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی سیریز نہ کھیلنے کی قابل قبول وجہ پیش نہیں کرسکا، اسی بنیاد پر پی سی بی کو اب بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا حوصلہ ملا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔